یو این آئی
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی آج اور کل دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو اور گجرات کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مودی آج سلواسا کا دورہ کریں گے اور نمو ہسپتال کے دوسرے مرحلہ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ سلواسا میں یونین ٹیریٹری کیلئے 2580کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔بعد میں وہ سورت جائیں گے اور سورت فوڈ سیکورٹی سیچوریشن مہم کا آغاز کریں گے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نوساری جائیں گے اور لکھپتی دیدی سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد ایک عوامی تقریب ہوگی جس میں مختلف اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔وزیر اعظم کی بنیادی توجہ ملک کے تمام حصوں میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو فروغ دینے پر رہی ہے۔ اس کے تحت وہ سلواسا میں نمو ہسپتال (پہلے مرحلے)کا افتتاح کریں گے۔ 460 کروڑ روپے سے زیادہ کی کل لاگت سے تعمیر کیا گیا 450 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو نمایاں طور پر مستحکم کرے گا۔ یہ ہسپتال علاقے کے لوگوں خصوصا قبائلی برادریوں کو جدید ترین طبی خدمات فراہم کرے گا۔وزیر اعظم مرکز کے زیر انتظام علاقے سلواسا میں 2580 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان اسکیموں میں مختلف دیہی سڑکیں اور سڑکوں سے متعلق بنیادی ڈھانچہ، اسکول، صحت اور بہبود کے مراکز، پنچایت اور انتظامی عمارتیں، آنگن واڑی مراکز، پانی کی فراہمی اور سیوریج سے متعلق بنیادی ڈھانچہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد رابطے کو بہتر بنانا، صنعتی ترقی کو فروغ دینا، سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خطے میں عوامی بہبود کے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم روزگار میلے کے تحت تقرری نامے تقسیم کریں گے۔ وہ پردھان منتری آواس یوجنا اربن، گر آدرش اجیویکا یوجنا اور سلون دیدی یوجنا کے تحت استفادہ کرنے والوں میں بھی تقسیم کریں گے۔