پڈوچیری//پڈوچیری کے وزیر اعلی وی ناراین سامی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر ریاست کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ مسٹرناراین سامی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وہ ریاست سے متعلق مختلف امور اور لیفٹیننٹ گورنر کے کام کاج کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے وزیر اعظم سے ملنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کئی ماہ گزرجانے کے بعد بھی انہیں وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا جارہا ہے ، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پڈوچیری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا، "میں پارلیمنٹ جا¶ں گا اور ایوان کی کاروائی کے دوران مسٹر مودی سے ملاقات کروں گا۔"انہوں نے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں وہاں مامور گورنر انتظامیہ کے کام میں مداخلت نہیں کرتا۔ تمل ناڈو کے گورنر اب افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے وزراءگورنر کی مذمت کرنے کے بجائے ان کی حمایت ہی کر رہے ہیں۔ اس قسم کا اقدام ریاست کے حقوق کو قربان کرنے کی طرح ہے جس کا جواب تاریخ دے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی اور پڈوچیری انتظامیہ میں فرق ہے اور لیفٹیننٹ گورنر کے خلاف عرضی دائر کرنے کے سلسلے میں پڈوچیری دہلی کے ساتھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا، ''ہم پڈوچیری کی لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کے خلاف الگ سے عدالت کا رخ کریں گے ۔''یو این آئی