یو این آئی
نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور اس جیت کو وزیر اعظم نریندر مودی پر لوگوں کے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔ سنگھ نے ٹویٹ کیا ’’دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست جیت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور بی جے پی کی پالیسیوں پر اعتماد کی جیت ہے۔ اس ملک کے لوگوں کو مودی جی کی ساکھ اور بی جے پی کی گڈ گورننس اور ترقی کی سیاست پر بھروسہ ہے‘‘۔انہوں نے کہا ’’میں اس شاندار جیت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی، پارٹی کے صدر جے پی نڈا، دہلی ریاستی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا اور تمام پارٹی کارکنوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔
تقریباً 27 سال بعد دہلی کے لوگوں نے بی جے پی کو اپنا اعتماد اور آشیرواد دیا ہے۔ اس کیلئے میں دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔ سنگھ نے کہا “ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کے لئے ترقی یافتہ دہلی ضروری ہے۔ اس جیت کے بعد ڈبل انجن والی حکومت دہلی کی ترقی کو نئی رفتار دے گی۔