Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مودی پانچ ممالک کے دورے پر روانہ | ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

Towseef
Last updated: July 2, 2025 11:42 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے افریقہ، کیریبیائی اور جنوبی امریکہ کے پانچ ممالک کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے بدھ کو کہا کہ ان کے دورے سے جنوبی نصف کرہ کے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2 سے 9جولائی 2025تک گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کے پانچ ممالک کے دورے پر جا رہا ہوں۔صدر جان ڈرامانی مہاما کی دعوت پر میں 2-3جولائی کو گھانا کا دورہ کروں گا۔ گھانا گلوبل ساتھ میں ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میں ان سے اپنی ملاقاتوں کا منتظر ہوں جس کا مقصد ہمارے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور تعاون کے نئے دروازے کھولنا ہے، جس میں سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی، صلاحیت سازی اور ترقیاتی شراکت داری کے شعبے شامل ہیں۔ ساتھی جمہوریتوں کے طور پر، گھانا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرنا اعزاز کی بات ہوگی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں 3 -4جولائی کو، ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں قیام کروں گا، ایک ایسا ملک جس کے ساتھ ہمارے گہرے تاریخی، ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تعلقات ہیں۔ میں صدر کرسٹین کارلا کنگالو، جو اس سال کے پرواسی بھارتیہ دیوس میں مہمان خصوصی تھیں اور وزیر اعظم کملا پرسادبیسسر، جنہوں نے حال ہی میں دوسری میعاد کیلئے عہدہ سنبھالا ہے، سے ملاقات کروں گا۔ ہندوستانی پہلی بار ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں 180برس پہلے پہنچے تھے۔ یہ دورہ نسب اور رشتہ داری کے خصوصی بندھنوں کو پھر سے زندہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو ہمیں متحد کرتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ اس کے علاوہ پورٹ آف ا سپین سے، میں بیونس آئرس کا سفر کروں گا۔ 57برسوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا ارجنٹینا کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا۔ ارجنٹینا لاطینی امریکہ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار اور جی 20کا قریبی معاون ہے۔ میں صدر جیویر میلیئی کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں، جن سے مجھے گذشتہ برس بھی ملنے کا شرف حاصل ہوا تھا۔ ہم زراعت، اہم معدنیات، توانائی، تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت اپنے باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں 6-7جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کروں گا۔ ایک بانی رکن کے طور پر، بھارت ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعاون کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر برکس کے لیے پابند عہد ہے۔ ہم مل کر ایک زیادہ پرامن، منصفانہ، مساوی، جمہوری اور متوازن کثیر قطبی عالمی نظام کے لیے کوشاں ہیں۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر میں کئی عالمی رہنماں سے بھی ملاقات کروں گا۔ میں دو طرفہ رسمی دورے کے لیے برازیلیا کا سفر کروں گا، جوتقریبا چھ دہائیوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ برازیل کے ساتھ ہماری قریبی شراکت داری کو مضبوط کرنے اور گلوبل ساتھ کی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لئے میرے دوست صدرلوئیز اناسیو لولا دا سلوا، کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔انہوں نے آگے کہا کہ میری آخری منزل نمیبیا ہوگی،جس کے ساتھ ہم نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کی ایک مشترکہ تاریخ ساجھا کرتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر
جموں ڈویژن کی ضلعی عدالتوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان، 7 جولائی سے اطلاق
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ

July 4, 2025
برصغیر

ہماچل پردیش میں56افراد لاپتہ بادل پھٹنے کے بعد مہلوکین کی تعداد 19 پہنچی

July 3, 2025
برصغیر

۔21جولائی سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس

July 3, 2025
برصغیر

دائمی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش میٹھے مشروبات، تمباکو اور شراب پر50فیصد اضافی ٹیکس کریں:ڈبلیو ایچ او

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?