نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ہم فٹ تو انڈیا فٹ' کے تحت 'فٹنس چیلنج' مہم کے لئے کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی، دولت مشترکہ کھیلوں کی میڈلسٹ ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا اور بھارتی پولیس سروس کے 40 سال سے زیادہ عمر کے افسران کے نام نامزد کئے ہیں۔ مسٹر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کرکے ملک کے لوگوں سے کچھ وقت فٹنس پر دینے کی اپیل کی. انہوں نے کہا، "کسی بھی قسم کی ایکسرسائز کی ورزش جس کے ساتھ آپ ایزی ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں مثبت فرق نظر آئے گا!" انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں کو نامزد کرنے میں خوشی ہے . انہوں نے نامزد لوگوں میں جنتا دل (ایس) لیڈر مسٹر کمارسوامی، دولت مشترکہ کھیلوں میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے منیکا بترا اور 40 سال سے زیادہ عمر کے آئی پی ایس افسران کے نام گنائے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے اپنی صبح کی ورزش کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا. اس میں وہ یوگا، عناصرخمسہ – زمین، پانی، آگ، ہوا اور آسمان سے متاثر ٹریک پر ٹہلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ انتہائی تازگی اور پھر سے کایا کلپ کرنے والا ہے . میں سانس سے متعلق پریکٹس بھی کرتا ہوں. # ہم فٹ تو انڈیا فٹ''۔یو این آئی