نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کو ان کی جیت پر مبارکباد دی ہے ۔ملک میں کرائے گئے وسط مدتی انتخابات میں مسٹرآبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے دو تہائی سیٹیں حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔اس بڑی جیت کے موقع پر وزیراعظم نے مسٹر آبے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "میرے دوست شینزو آبے کو مبارکباد ۔ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لئے دل سے مبارک باد۔ مجھے امید ہے کہ مسٹر آبے کی قیادت میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔یو این آئی۔