نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے جن سنگھ کے بانی شیاما پرشاد مکھرجی کی سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ''ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی کی سالگرہ پر انہیں سلام کرتا ہوں ۔ ڈاکٹر مکھرجی کو ایک اچھا ماہر تعلیم ، ایک بہتر منتظم اور ہندوستان کی آزادی اور اتحاد بنائے رکھنے کی لڑائی لڑنے والے کے طور پر یاد رکھا جائے گا''۔ مسٹر مودی نے ڈاکٹر مکھرجی اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے ، لکھا، ''دونوں کابینہ میں ساتھی تھے اور ہندوستان کی ترقی کے لئے دور رس نظر رکھتے تھے ''۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مکھرجی جواہر لال نہرو کی کابینہ میں شامل تھے لیکن کشمیر کے مسئلے پر وہ کابینہ سے الگ ہوگئے تھے ۔ انہوں نے 1951 میں بھارتیہ جن سنگھ کی بنیاد رکھی جو بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی بن گئی"۔یو این آئی