غازی پور//ریل اور مواصلات کے وزیر مملکت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر منوج سنہا نے کہا ہے کہ اگر سابقہ حکومتوں کے مقابلے مودی حکومت نے بہتر کام کیا ہو تو لوگ لوک سبھا انتخابات میں پھر سے بی جے پی کو ووٹ دیں۔مسٹر سنہا نے ہفتے کی رات یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ ملک کے باہر ہی دشمن نہیں ہیں ،بلکہ ملک کے اندر بھی بدعوان لوگ،مجرم،مافیہ اور گھپلے باز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ان سبھی پر کارروائی کی ہے ۔مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نہ کھاؤں گا اور نہ کھانے دوں گا کو ثابت کرکے دکھایا اور اسی وجہ سے بدعنوان لیڈر پریشان ہیں۔سنہا نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں عام لوگوں کی ضرورت کے کام مودی حکومت نے کئے ہیں اور ہندوستان کے زبردست مستقبل کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ایک دوسرے کی کٹر مخالف پارٹیاں اتحاد کررہی ہیں۔ان کا واحد ایجنڈا مودی کو ہٹا نا ہے ۔ایسے میں عوام کو خود تجزیہ کرنا چاہئے اور اگر پانچ سال میں پہلے سے کچھ بہتر کام ہوا ہو تو بی جے پی کو ووٹ دیں۔مسٹر سنہا نے الزام لگایا کہ دلالی کھانے کے لئے ملک کی سکیورٹی کو تاک پر رکھ دیا گیا تھا۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ جنہوں نے دفاعی سودوں کو نہیں ہونے دیا ان پر وہ اپنے ووٹ کے ذریعہ سرجیکل اسٹرائک کریں۔یواین آئی