Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مودی نے استاد کے طورپر دس کروڑ طلبا کو سبق پڑھایا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 17, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے دس کروڑ بچوں کو امتحان میں ذہنی تنا¶ کم کرنے کا سبق پڑھاتے ہوئے ان میں خوداعتمادی پیدا کرنے ، اپنے ساتھیوں سے مقابلہ کرنے کی بجائے اپنے سے مقابلہ کرکے خودکو بہتر بنانے اور نمبروں کے پیچھے نہ بھاگنے کا مشورہ دیا۔مسٹر مودی نے طلبا کو زندگی میں کچھ انوکھا کرنے اور سماج کے لوگوں کو جاننے اور انہیں سمجھنے کی بھی صلاح دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کا موازنہ دوسروں سے نہ کرنے کی ہدایت دی اور اساتذہ سے طلبا کے ساتھ جذباتی رشتہ قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے آج راجدھانی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم کے مکمل طورپر بھرے ہوئے آڈیٹوریم میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے یہ کلاس لی۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود طلبا کے علاوہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پورے ملک کے مختلف شہروں کے طلبا اور ٹی وی چینلوں کے ذریعہ بھی طلبا کے سوالات کے جواب دے ئے ۔ ۔اس موقع پر انسانی وسائل کوفروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر ، وزیرقانون روی شنکر پرساد، صحت کے وزیر جے پی نڈا، سائنس و تکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، ثقافت کے وزیر مہیش شرما، وزیراعظم کے دفتر کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے علاوہ انسانی وسائل کو فرو غ کے وزیرمملکت اپندر کشواہا اور ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ بھی موجود تھے ۔مسٹر مودی نے آڈیٹوریم کے اسٹیج سے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ وزیراعظم کے طورپر نہیں بلکہ آپ کے دوست کے طورپر آپ سے بات چیت کرنے آئے ہیں۔ یہ ایک وزیراعظم کا پروگرام نہیں ہے ۔ یہ دس کروڑ بچوں کا پروگرام ہے ، آپ لوگ میرے ممتحن ہیں۔ پتہ نہیں آپ لوگ مجھے کتنے نمبر دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میں آپ کا دوست ہوں، آپ کے کنبہ کا دوست ہوں، آپ کے سرپرستوں کا دوست ہوں۔ آج میرا امتحان ہونے والا ہے اور آپ لوگ آج میرا امتحان لینے والے ہیں۔ پورے ملک کے دس کروڑ سے زیادہ بچو ں ، ان کے رشتہ داروں اور اساتذہ سے روبرو ہونے کی خوش نصیبی مجھے حاصل ہوئی ہے ۔وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے اساتذہ کی تعلیم کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے اساتذہ نے انہیں ابھی بھی طالب علم بنا رکھا ہے ۔ ان کے اندر کے طالب علم کو برقرا ررکھا ہے اور مجھے بڑی تعلیم یہ ملی کہ اپنے اندر کے طالب علم کو مرنے مت دینا اندر کا طالب علم زندہ رہتا ہے تو اس سے جینے کی طاقت ملتی ہے ۔ وزیراعظم مودی نے طلبا کی امتحانات میں گھبراہٹ کو دور کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جوا ب دیتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کرنی چاہئے اور سوامی وویکانند کی طرح ' اہم برہم سمی یعنی میں ہی برہم ہوں' یہ ماننا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ امتحان میں 33کروڑ دیوی دیوتا کام نہیں آتے بلکہ خوداعتمادی کام آتی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ونٹر اولمپک میں کناڈا کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے اسنو بال کے کھلاڑی مارک کا ذکر کیا جس نے زخمی ہونے کے بعد بھی خوداعتمادی سے تمغہ جیتا۔مسٹر مودی نے کہاکہ جب آپ امتحان دیں تو بھول جائیں کہ کوئی آپ کا امتحان لے رہا ہے اور آپ کو نمبر ملیں گے بلکہ خوداعتمادی کے ساتھ امتحان دیں کیونکہ خوداعتمادی کے بغیرکامیابی نہیں ملتی۔انہوں نے امتحان پر توجہ مرکوز کئے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہر طالب علم کی کسی نہ کسی چیز میں توجہ مرکوز ہوتی ہے چاہے وہ گانا ہو یا دوست۔ اس لئے علیحدہ سے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ جن اسباب سے کسی چیز پر توجہ مرکوز رہتی ہے ان اسباب کو جانئے اور اس سے تقویت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ توجہ کیلئے دل، جسم ،روح اور ذہن کو یکجا کرکے کرنے کی بات کہی اور اس سلسلہ میں عظیم کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر کے گیند پر توجہ مرکوز کرنے کا ذکر کیا۔مسٹر مودی نے والدین کے اپنے بچوں کا موازنہ دوسرے بچوں سے کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آپ کو اپنے میدان میں کھیلنا چاہئے اس سے طاقت رہتی ہے ۔ آپ اپنے دوستوں کے ساتھ مقابلہ کیوں کرتے ہیں ؟ آپ خود کو جاننے کی کوشش کریں۔ آپ ماڈل بنیں۔ جب آپ دوسروں سے مقابلہ کرتے ہیں تو تنا¶ میں آجاتے ہیں ۔ اس لئے آپ خود کو بہتر بنائیں اور اچھی کارکردگی پیش کرنے کے بارے میں سوچیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے یوکرین کے کھلاڑی ببوکا کا ذکر کیا جس نے پول والٹ یعنی بانس کود میں 36بار اپنے ہی ریکارڈ توڑے ہیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

برصغیر

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے

July 8, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش

July 8, 2025
برصغیر

بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?