ممبئی// شیوسیناکے ترجمان اور ایم پی سنجے را¶ت نے آج یہاں کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کے قابل ہیں جبکہ نریندرمودی کی لہرکا خاتمہ ہوچکا ہے اور ان کا یہ بیان بی جے پی کے حق میں بہتر نہیں کیونکہ دوماہ بعد اسے گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات کا سامنا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گجرات کے عوام بھی جی ایس ٹی کے خلاف ہیں اور ریاست میں دسمبر میں الیکشن منعقد ہونے والے ہیں۔را¶ت ایک ٹی وی چینل کے مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے اور انہوں نے اس بات کا اظہار کیا۔مسٹرسنجے را¶ت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر راہل کی غلط شبیہ پیش کی جارہی ہے اور انہیں 'پپو'نام سے پکار ہے جبکہ اس سے برعکس کانگریس لیڈر راہل گاندھی ملک کی قیادت کے قابل ہیں۔اس مباحثہ میں ریاستی وزیرتعلیم اور سنیئر بی جے پی لیڈرونود تاڑے بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑی سیاسی قیادت عوام یا رائے دہندگان ہیں۔''وہ کسی کو بھی پپوبناسکتے ہیں ۔''2014میں بھاری اکثریت حاصل کرنے والی بی جے پی کو شیوسینا لیڈر کے مذکورہ بیان سے بی جے پی میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔دونوں پارٹیاں مرکز اور مہاراشٹر میں اقتدار میں شامل ہیں۔شوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے وزیراعظم نریندرمودی کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور پارٹی کے ترجمان سامنا میں اداریہ کے ذریعے بی جے پی کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔گجرات الیکشن کے اعلان کے ایک روز بعد ہی راہل کے حق میں را¶ت کا بیان سامنے آیا ہے جوکہ بی جے پی کے لیے تشویش کی بات ہے ۔ گجرات کے الیکشن کو کافی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ وہ وزیراعظم مودی اور بی جے پی قومی صدر امت شاہ کی آبائی ریاست ہے ۔جہاں پٹیل فرقہ نے اعلان جنگ کررکھا ہے ۔ہاردک پٹیل نے حال میں ادھوٹھاکرے سے ملاقات بھی کی ہے ۔یو این آئی۔