Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مودی سعودی عرب پہنچے | کہا تعلقات کے لامحدود امکانات

Towseef
Last updated: April 22, 2025 10:28 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

یو این آئی

جدہ//سعودی عرب کے اپنے دو روزہ دورے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے ’’لامحدود امکانات‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم استحکام سے بھری دنیا میں دونوں ممالک کے تعلقات استحکام کے ایک مضبوط ستون کی طرح کھڑے ہیں۔ مودی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم آج سے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ 2016اور 2019 کے بعد یہ ان کا سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے۔سعودی عرب کو ایک قابل بھروسہ اور حکمت عملی کے لحاظ سے اہم پارٹنر کے طور پر بیان کرتے ہوئے مودی نے اس بات پر زور دیا کہ سال 2019 سے ‘اسٹریٹجک پارٹنر کونسل کی تشکیل کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا، ہماری شراکت میں لامحدود امکانات ہیں۔ ہمارے تعلقات عدم استحکام سے بھری دنیا میں استحکام کے ستون کی طرح مضبوط ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی قیادت کی تعریف کی اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا حامی اور “ویژنری” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی شہزادے نے اپنے ‘وژن 2030’ پر پوری دنیا میں پذیرائی حاصل کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب بھی میں ان سے ملا ہوں ولی عہد نے میرے اوپر ایک تاثر چھوڑا ہے۔ ان کی بصیرت، دور اندیشی اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان توانائی، زراعت اور کھاد جیسے اہم شعبوں میں تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ مودی نے خاص طورپر ‘گرین ہائیڈروجن اور ٹیکنالوجی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں سعودی عرب اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات کے گہرے انضمام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں گہرائی تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔مودی نے سعودی عرب کو ورلڈ ایکسو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے پر مبارک باد دی اوراسے دوہری کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کو بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد کی علامت قرار دیا۔ ستمبر 2023 میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران شروع ہونے والے انڈیا ویسٹ ایشیا یورپ اکنامک کوریڈور (آئی ایم ای ای سی) پر بات کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ منصوبہ پورے خطے میں ترقی، تجارت اور رابطے کے لیے بہت اہم ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا’’2014سے ہمارے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، مجھے یاد ہے جب مجھے 2016 میں شاہ سلمان نے ‘دی آرڈر آف کنگ عبدالعزیز سے نوازا تھا۔ میں سچ میں سمجھتا ہوں کہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ‘امید بھرا وقت ہے اور میں یہ کہوں گا کہ سعودی قیادت نے اس شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘‘۔

امریکی نائب صدر نے عظیم لیڈر قرار دیا

یو این آئی

نئی دہلی//امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم لیڈر قرار دیا ہے۔ وینس نے پیر کو کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی سمت کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں امریکی نائب صدر نے گزشتہ شام کہا کہ وہ دو طرفہ دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا’’آج شام وزیر اعظم مودی سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ وہ ایک عظیم رہنما ہیں اور وہ میرے خاندان کے ساتھ بہت مہربان تھے۔ میں ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ ہماری دوستی اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت میں کام کرنے کا منتظر ہوں‘‘۔ وینس نے یہ بات مودی کی طرف سے ایکس پر کی گئی پوسٹ کے جواب میں لکھی۔ ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا’’میں نئی دہلی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کے خاندان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ میں نے اپنے دورہ امریکہ کے بعد سے ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کا جائزہ لیا اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ہم تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت باہمی فائدہ مند تعاون کے لیے پابند عہد ہیں۔ 21ویں صدی ہمارے لوگوں اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لیے اہم ہے‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پلوامہ انتظامیہ کی غیر رجسٹرڈ آیوش کلینکوں کے خلاف کارروائی، دو درجن کلینکوں پر چھاپے
تازہ ترین
ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا
برصغیر
پونچھ: مغل روڈ پر پتھر گرآنے کے دوران دولہا سمیت تین افراد زخمی
پیر پنچال
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترین

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ

July 11, 2025
برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

July 10, 2025
برصغیر

سیلاب متاثرہ 6ریاستوں کیلئے1,066.80کروڑروپے کی امدادمنظور مودی حکومت ہرحال میں ریاستوں کے ساتھ کھڑی:امت شاہ

July 10, 2025
برصغیر

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?