رام بن//رام بن ضلع بی جے پی یونٹ کی طرف سے مودی سرکار کے تین سال مکمل ہونے پر ایک سیمنار ’سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ‘ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقعہ پر ویزر مملکت برائے ٹرانسپورٹ، پی ڈبلیو دی ،آر اینڈ بی، زراعت سنیل شرما نے کہا کہ مودی کی قیادت والی سرکار نے ہر شعبہ میں مساوی اور رشوت خوری سے پاک ترقی درج کی ہے۔پروگرام کا انعقاد مشترکہ طور سے بی ایس این ایل اور ہُڈکو نے ٹورسٹ بنگلہ ،رام بن میں منعقد کیا تھا ۔ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہے ،بی جے پی کے ضلع سیکرٹری شوکر ڈینگ ، پارٹی کے رام بن کے ضلع صدر انچارج راجیو چاڑک، بی جے پی کے ضلع صدر رمیش شرما ، اور سابقہ ضلع صدر ایس ایس کٹوچ نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔اور این ڈی اے سرکار کی حولیابیوں کو اُجاگر کیا۔ہُڈکو جسبیر سنگھ نے پردھان منتری آواس یوجنا سکیم کی تفصیل دی۔اس موقعہ پر ایس ایس پی رام بن موہن لعل، ٹی ڈی ایم ،بی ایس این ایل منوہر لعل، اے ڈی سی رام بن انگریز سنگھ ،اے ایس پی مشاق چودھری اور اے سی آر وویک پوری کے علاو ہ ضلع کے مخلتف محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی سنیل شرما نے کہا کہ ایک کارکن کے لئے ملک پہلے ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مودی سراکر کی جانب سے بنائے جارہے تمام پروگرام اور سکیمیں’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘کے فارمولہ پر بنائے گئے ہیں۔مقامی ممبر اسملی کے مطالبات کے جواب میں اُنہوں نے اعلان کیا کہ رام بن کے لئیمزید آر ٹی سی بسیں چلائی جائیں گی ۔اُنہوں نے کہا کہ خواتیں کے لئے لیڈیز خصوصی اے سی بس چلائی جائے گی