Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

مودی حکومت کے تحت بھارت کی زرعی برآمدات کا زبردست فروغ | اپنی نوعیت کی اولین کھیپ جس نے تاریخ رقم کردی

Towseef
Last updated: February 21, 2025 9:32 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

پی آئی بی

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، بھارت کی زرعی برآمدات غیر معمولی توسیع سے ہمکنار ہوئی ہیں، متعدد مصنوعات پہلی مرتبہ بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کر رہی ہیں۔ یہ تاریخی توسیع محض تجارت کی حد تک محدود نہیں ہیں- اس کا تعلق کاشتکاروں کوبااختیار بنانے، دیہی آمدنی کو تقویت بہم پہنچانے اور بھارت کے مالامال زرعی ورثے کو عالمی نقشے پر ابھارنے کا بھی عمل ہے۔ خوش ذائقہ پھلوں سے لے کر روایتی چیزوں تک، اپنی نوعیت کی اولین کھیپوں نے یہ بات نمایاں کی ہے کہ کس طرح مودی حکومت کی آتم نربھر بھارت کی تصوریت بھارتی کاشتکاروں کے لیے نئے مواقع بہم پہنچا رہی ہے۔یہاں ان چند قابل ذکر اولین زرعی برآمدات کا ذکر کیا جا رہا ہے جو مودی حکومت کے تحت نمایاں طور پر سامنے آئی ہیں:

بھارتی اناروں کی اپنی نوعیت کی اب تک کی اولین کھیپیں آسٹریلیا کو ارسال کی گئیں:
بھارت کی زرعی برآمدات کے لیے ایک اہم سنگ میل کے طور پر، بھارت نے کامیابی کے ساتھ مقتدر او راعلیٰ قسم کے بھگوا اور سنگولا اناروں کی اولین کھیپیں آسٹریلیا کو سمندر کے راستے ارسال کی ہیں۔ اس کامیابی نے بھارت کے ذریعہ تازے پھلوں کی منڈی تک آسٹریلیا میں رسائی میں اضافہ کیا ہے ساتھ ہی ساتھ مزید بھارتی مصنوعات کے لیے راستہ ہموار کیا ہے جس کے ذریعہ وہ عالمی سپلائی چینوں میں داخل ہو سکتی ہیں۔

انجیر کا جوس پہلی مرتبہ پولینڈ کو برآمد کیا گیا

بھارت میں پیدا ہونے والی اپنی نوعیت کی منفرد جی آئی شناخت کی حامل پرندر انجیریں اب یوروپ تک اپنی رسائی ممکن بنا رہی ہیں۔ 2024میں مودی حکومت نے بھارت کی اولین فوری طور پر پینے کے لائق انجیر کے جوس کو برآمد کرنے کا راستہ ہموار کیا تھا۔ یہ جوس پرندر انجیروں سے تیار کیا جاتا ہے، جو پولینڈ کو بھی ارسال کیا گیا۔ اس سے قبل 2022 میں، اس کی برآمدات جرمنی کو بھی کی گئی تھی۔ پرندر انجیریں اپنے منفرد ذائقے اور اقسام کے لیے معروف ہیں۔ یہ قدم بھارت کی منفرد زرعی مصنوعات کو مطلع عالم پر لانے اور فروغ دینے کے معاملے میں ایک اہم حصولیابی تھا۔

پہلی مرتبہ ڈریگن فروٹ لندن ، بحرین کو برآمد کیا گیا

اپنی پھلوں کی برآمدات کو متنوع شکل دینے پر بھارت کی مرکوز توجہ کے طور پر، ریشے اور معدنیات سے مالامال ڈریگن فروٹ جسے مقامی طور پر ’کملم‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، 2021 میں لندن اور بحرین کو برآمد کیا گیا۔ لندن کو ارسال کی گئی کھیپ گجرات کے کچھ علاقے کے کاشتکاروں سے حاصل کی گئی تھی، جبکہ بحرین کو جو کھیپ ارسال کی گئی اسے مغربی مدناپور (مغربی بنگال) کے کاشتکاروں سے حاصل کیا گیا تھا۔

امریکہ کو پہلی مرتبہ تازے اناروں کی آزمائشی کھیپ ارسال کی گئی

2023 میں، بھارت نے امریکی منڈی میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کی جانب ایک قدم بڑھایا اور اس کے لیے تازے اناروں کی اپنی اولین آزمائشی کھیپ ہوائی راستے سے امریکہ کو ارسال کی۔ مہاراشٹر سے حاصل کیے گئے بھگوا اناروں میں قابل ذکر برآمداتی مضمرات پنہاں ہیں اور اس پھل کی تقریباً 50 فیصد برآمدات ضلع سولاپور سے حاصل کی جاتی ہیں۔

آسام کے لیٹیکو پھل کو دوبئی کو برآمد کیا گیا

شمال مشرق کے لیے ایک بڑی تقویت کے طور پر 2021 میں برما کے انگوروں کی اولین کھیپ جسے آسامی زبان میں لیٹیکو کے نام سے جانا جاتا ہے، گواہاٹی سے دوبئی کو دہلی کے راستے ارسال کی گئی۔ اس برآمدات نے آسام کی خوش ذائقہ پیداوار کو عالمی نقشے میں جگہ دلائی۔ اس طرح بین الاقوامی تجارت میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے لیے مضمرات فراہم ہوئے۔

تری پورہ کے کٹہل جرمنی کو ارسال کیے گئے

جرمنی کو سال 2021 میں تری پورہ کے تازے کٹہلوں کا ذائقہ چکھنے کا موقع حاصل ہوا۔ پہلی مرتبہ تازے کٹہلوں کی کھیپ تری پورہ سے جرمنی کو ہوائی راستے سے ارسال کی گئی۔ تازے کٹہلوں کی ایک میٹرک ٹن مقدار پر مبنی کھیپ کو اگرتلہ سے اذن سفر دیا گیا۔ اس سے مودی حکومت کے ذریعہ شمال مشرقی ریاستوں کو زرعی اور ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات کے معاملے میں بھارت کے نقشے پر لانے کی کوششیں اجاگر ہوتی ہیں۔

ناگالینڈ کا کنگ چلی یعنی راجہ مرچا پہلی مرتبہ لندن کو ارسال کیا گیا

2021 میں شمال مشرقی خطے سے جی آئی مصنوعات کی برآمدات کو ایک بڑا فروغ حاصل ہوا، راجہ مرچ کی ایک کھیپ جسے ناگالینڈ کی کنگ چلی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے گواہاٹی کے راستے ہوائی جہاز کے ذریعہ لندن کو پہلی مرتبہ برآمد کیا گیا۔ چونکہ یہ مرچ جلد ہی خراب ہو جاتی ہے، لہٰذا اس کا لحاظ رکھتے ہوئے اس کی برآمدات ایک چنوتی تھی، تاہم بھارت نے بڑی کامیابی کے ساتھ اس کی ہوائی کھیپ ارسال کی جس سے مخصوص زرعی برآمدات کو سنبھالنے کے معاملے میں بھارت کی صلاحیتیں نمایاں ہوتی ہیں۔

آسام کے سرخ چاول کی اولین برآمدات امریکہ کو کی گئیں

سال 2021میں، بھارت کے ذریعہ چاول برآمدات کے مضمرا ت کو ایک بڑی تقویت بہم پہنچاتے ہوئے امریکہ کو سرخ چاولوں کی اولین کھیپ ارسال کی گئی۔ آہن سے مالا مال یہ سرخ چاول آسام کی برہم پتر وادی میں اگایا جاتا ہے۔ اس میں کسی قسم کی کیمیاوی کھاد کا استعمال نہیں ہوتا۔ چاول کی یہ قسم باؤ دھان کے طور پر جانی جاتی ہے جو آسام کی خوراک کا ایک مربوط حصہ ہے۔

کیرالہ کے وزاکولم انناس کی اولین کھیپ دوبئی اور شارجہ کو ارسال کی گئی

سال 2022 میں، بھارت نے جی آئی شناخت کے حامل وزاکولم انناس کو وزاکولم، ارناکولم، کیرالہ سے دوبئی اور شارجہ، یو اے ای کو ارسال کیا گیا۔ اس انناس کے ذریعہ کاشتکاران کو عالمی منڈی میں ان کی پیداوار کے لیے بہتر فروغ اور بہتر آمدنی حاصل ہوگی۔
بشکریہ پی آئی بی

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وزیر اعظم نے آج 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو تقرری نامہ دیا
برصغیر
ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف بڑی کامیابی، 28 لاکھ روپے کی رقم بازیاب
تازہ ترین
گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط
تازہ ترین
ضلع پولیس پونچھ نے لاپتہ شخص کو برآمد کر کےاُس کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال

Related

کالممضامین

فاضل شفیع کاافسانوی مجموعہ ’’گردِشبِ خیال‘‘ تبصرہ

July 11, 2025
کالممضامین

’’حسن تغزل‘‘ کا حسین شاعر سید خورشید کاظمی مختصر خاکہ

July 11, 2025
کالممضامین

! ’’ناول۔1984‘‘ ایک خوفناک مستقبل کی تصویر اجمالی جائزہ

July 11, 2025
کالممضامین

نوبل انعام۔ ٹرمپ کی خواہش پوری ہوگی؟ دنیائے عالم

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?