عظمیٰ نیوز سروس
جموں //وکشت بھارت سنکلپ یاترا ضلع جموں کے مڑھ اسمبلی حلقہ کے بلاک منڈل پھلیاں کے پنچایت سوری چک پہنچی جس میں ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا جموں جوگل کشور شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ مودی حکومت ملک کی تعمیر وترقی کیلئے سنجیدگی کیساتھ کام کررہی ہے جبکہ حکام کو چاہئے کہ وہ عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کیلئے محنت اور لگن کیساتھ کام کریں ۔اس دوران مودی کی گارنٹی والی گاڈی کا پنچایت میں ممبر پارلیمنٹ اور سوگت کمیٹی کے ممبران اور پنچایت سوری چک کے پی آر آئی ممبران نے خیرمقدم کیا۔ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے وژن پر چل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملک کے وزیر اعظم محنت کیساتھ کام کررہے ہیں اور انہوں نے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے فائدے فراہم کرنے کے لئے قطار میں سب سے آخر میں کھڑے ہر آدمی تک پہنچنے کے لئے ’وکشت بھارت سنکلپ ‘شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکشٹ بھارت سنکلپ یاترا ضلع جموں اور دیگر اضلاع میں نومبر کے مہینے سے جاری ہے جس میں تمام پنچایتوں اوردیگر مقامات پر بیداری مہم چلائی گئی ۔اس دوران وکرم رندھاوا سابق ایم ایل سی نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا غریب طبقے کی بہتری کیلئے ایک اہم اقدام ثابت ہوگی جو مودی کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھائے بغیر چلے گئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں شرکت کریں اور دوسروں کو بھی ساتھ لائیں تاکہ کوئی بھی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے لئے اندراج کرنے میں نہ رہ جائے۔