نئی دہلی//مرکزی سرکارنے قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) میں سینئرآئی پی ایس آفیسروائی سی مودی کونیاسربراہ مقررکردیا ہے۔30 اکتوبرکوڈائریکٹراین آئی اے کاچارج سنبھالنے کے بعدوہ 31مئی2021تک عہدے پر تعینات رہیں گے۔مرکزی حکومت کی بااختیارتقرری کمیٹی نے این آئی اے کے موجودہ سربراہ شردکمارکی اگلے ماہ کے آخر میں ریٹائرہونے کے پیش نظراُنکی جگہ ایک اورسینئرآئی پی ایس آفیسروائی سی مودی کواین آئی اے کاڈائریکٹرنامزدکردیاہے جبکہ مودی کی تقرری کی راہ ہموارکرنے کیلئے1984بیچ کے آئی پی ایس آفیسرکوفوری طوراین آئی اے کیساتھ اسپیشل ڈیوٹی پرتعینات کردیاگیا۔