مودی آج وارانسی میں 23پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

Towseef
2 Min Read

یواین آئی

وارانسی//وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو وارنسی کا دورہ کریں گے اور 6611.18کروڑ روپئے کے اخراجات والے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔اپنے پارلیمانی حلقے کے دورے کے دوران مودی صحت، خدمات، تعلیم، کھیل، مذہب، سیاحت، روزگار، آواس وغیرہ سے جڑے کئی عوامی سہولیات والے پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے۔اہم پروجکٹوں میں مودی وارانسی ائیر پورٹ کی توسیع اور نئے ٹرمینل کی تعمیر کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وہ آر جے شنکر آئی اسپتال کا افتتاح کریں گے اور سگرا اسپورٹ اسٹیڈیم میں 20ہزار سے زیادہ لوگوں سیخطاب کریں گے۔وزیر اعظم اسٹیج سے کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ کے ذریعہ سنسکرت اسکولوں اور اسپتالوں میں دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے مفت کھانہ فراہم کرانے کی نئی پہل کا اعلان کرسکتے ہیں۔ وزیر اعظم کے طے شدہ پروگرام کے مطابق وہ دوپہر تقریبا ایک بجے وارانسی پہنچیں گے اور شام چھ بجے روانہ ہونگے۔وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل استقبال کریں گے۔ جبکہ اترپردیش کے دونوں نائب وزرائے اعلی سمیت کئی مرکزی وزرا اور کابینی وزیروں کے پروگرام میں شریک ہونے کی امید ہے۔وزارت شہری ترقیات اور اولمپک ایسوسی ایشن کے افسران بھی موجود رہ سکتے ہیں۔

Share This Article