نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پی ایس ایل وی سی 38 کو کامیاب طور پر داغے جانے پر آج ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) اور خلائی سائنسدانوں کو مبارک باد دی ۔ پی ایس ایل وی سی 38 کے کامیاب تجربے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "اسرو کو پی ایس ایل وی کی 40 ویں کامیاب پرواز کے ذریعہ 15 ممالک کے 31 مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ پر مبارک باد۔آپ نے ہمیں سربلند کیا"۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پی ایس ایل وی سی 38 کے کامیاب تجربے پر اسرو اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔