نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم(اسرو) کو 100ویں سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ کے لئے آج مبارکباد دی۔ مسٹر مودی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ''میں پی ایس ایل وی کے کامیاب لانچ پر اسرو اور اس کے سائنس دانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔نئے سال میں اس کی اس کامیابی سے خلائی ٹیکنولوجی کے شعبہ میں ملک کی تیز رفتار ترقی کا فائدہ کسانوں ،ماہی گیروں اور دیگر شہریوں کو ملے گا۔''انہوں نے کہا ''اسرو کے 100ویں سیٹلائٹ کالانچ ، اس کی شاندار کامیابیوں اور ہندوستان کے خلائی پروگرام کے روشن مستقبل کو کو ظاہر کرتا ہے ۔ہندوستان کی کامیابی کا فائدہ ہمارے شراکت داروں کے لئے بھی موجود ہے ۔آج لانچ کئے گئے 31 سیٹیلائٹ میں سے 28 سیٹیلائٹ چھ دیگر ملکوں کے تھے ۔'' مسٹر گاندھی نے بھی ٹویٹ کرکے اسرو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا''اسرو کو پھر سے تاریخ رقم کرنے کے لئے مبارکباد ۔آپ کی محنت اور قربانیوں نے ہندوستان کو خلائی پروگرام د میں شہرت دلائی ہے ۔'' یواین آئی۔