نئی دہلی// سینئر کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر جن پنگ کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر نریندر مودی جن پنگ اور ناگا رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں تو وہ کیوں نہیں جموں و کشمیر میں گیلانی اور بستر میں ماؤنوازوں سے بات کر رہے ہیں۔ایئر نے سوال کیا، وزیر اعظم کیوں ایسی دوہری پالیسی اپنا رہے ہیں؟بتا دیں کہ ہیمبرگ میں جی -20 کانفرنس کے دوران شی جن پنگ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس دوران جن پنگ نے نریندر مودی کی تعریف بھی کی۔اس سے پہلے نوٹ بندی کے بعد منی شنکر ایئر نے کہا تھا کہ مودی نے خود کو دکھانے کے لئے کسی سے رائے نہیں لی۔ ساتھ ہی انہوں نے نوٹ بندی کے فیصلے کو مودی کے سیاسی زوال کا آغاز قرار دیا۔مودی کو ہٹانے کے بیان پر تنازعہ اس سے پہلے منی شنکر ایئر نے پاکستان کے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان کو ہندوستان سے دو طرفہ بات کرنی ہے تو اسے پہلے نریندر مودی حکومت کو ہٹانا ہو گا اور کانگریس کو لانا ہو گا۔ مودی کو ہٹائے بغیر پاکستان سے بات ممکن نہیں ہے۔ تاہم اس پر تنازعہ کے بعد ایئر نے اس سے خود کو الگ کر لیا تھا۔