سرینگر //آل آنڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS ) نئی دہلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلوریا نے کہا ہے کہ موجودہ صدی کو عالمی وبائو کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا اور ابھی اس صدمی میں مزید عالمی وبائیں آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ صدیوں میں آنے والی وبائووں کو بھی ہاتھوں کی صفائی، ماسک پہنچے اور سماجی دوری سے ختم کیا گیا تھا اور موجودہ کورونا وائرس کا خاتمہ بھی ان ہی ایس او پیز سے ممکن ہے۔صورہ انسٹی ٹیوٹ میں 39ویںیوم تاسیس پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایمز نے کہا ’’ کورونا وائرس کی عالمی وباء ہماری زندگی میں سب سے بڑی وباء بن کر آئی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پوری دنیا کی بات کریں تو پوری دنیا میں ابتک 263ارب لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں 50لاکھ کی موت واقع ہوئی ہے۔ ڈاکٹرگلوریا نے کہا کہ اس کے بائوجود بھی ہم کئی یورپی ممالک سے بہتر صورتحال میں ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اس وباء سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے چاہئے وہ صحت ، تعلیم ، تجارت کا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہونے والی نہیں ہے بلکہ یہ وبائو موجود رہے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اب وائرس کو تسلیم کر لیا ہے اور ہم اب ماسک لگا رہے ہیں اور وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ وائرس کی موجودگی میں رہنا سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس صدی میں ابھی مزید وبائی بیماریوں کا سامنا کرنا ہوگا اور اسلئے ہمیں ان سے نپٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سال 1918کے وباء کو روکنے میں ہاتھوں کو صاف کرنا، ماسک اور سماجی دوری نے ختم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا اور اس کی آج بھی وہی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 1918کی وباء میں ہمارے پاس کوئی ویکسین یا دوائی نہیں تھی لیکن پھر بھی ہم نے وباء کو شکست دی اور وہ ماسک اور سماجی دوری کو اپنانے سے ممکن ہوا۔ ۔