سرینگر//موجودہ سرکار کوکمزور ترین حکومت قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ جس طرح سے جموں وکشمیر کے تمام معاملات نئی دلی اور ناگپور میں چلائے جارہے ہیں ،وہ ریاست کے مستقبل کیلئے کسی بھی زاویئے سے سودمند نہیں۔ ان باتوں کا اظہار پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک صوبائی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنگبازی میں ملوث نوجوان کو معافی دینے کے معاملے کی مثال پیش کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اگرچہ یہ اقدام خوش آئند ہے لیکن اس کا فیصلہ ریاستی حکومت کو کرنا تھا لیکن پی ڈی پی حکومت نے مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایسا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3برسوں میں جموں وکشمیر سے متعلق ایسے فیصلے نئی دلی اور ناگپور میں لئے جارہے ہیں ، جو مکمل طور پر ریاست کے اپنے حد اختیار میں ہیں۔ موجودہ پی ڈی پی سرکار ایسا رویہ اختیار کرکے ریاست کی بالادستی کو زبردست نقصان پنچانے کی مرتکب ہورہی ہے۔ ساگر نے کہا کہ موجودہ دورِ حکومت میں لوگ جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ انہوں نے ماضی میں کبھی بھی نہیں دیکھا۔ سرکار کا بنیادی کام لوگوں کو امن و سکون کا ماحول میسر رکھنا ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت ایسا کرنے میں سرے سے ہی ناکام رہی ہے۔ اجلاس سے صوبائی صدر (کشمیر) ناصر اسلم وانی نے مرحوم شےخ محمد عبداللہ کے 112وےں ےوم پےداےش کے پروگرام کے بارے مےں اجلاس کو تفصےل سے آگاہ کےا اور پروگرام کو آخری شکل دی گئی۔ اُنہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپےل کی کہ وہ مرحوم کے مزار پر 5دسمبر کو تشرےف لاکر اپنا خراج عقےدت پےش کرےں۔