سرینگر//بارسو گاندربل میں پیش آئے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار رکرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار نے کہا کہ موجودہ حکومت ہرسطح پر ناکام ہونے کے بعد اب براہ راست ٹارگیٹ کلنگ کر کے معصوم اور بے گناہ نوجوانوں کا قتل عام کر رہی ہے ۔ انہوں نے مین سٹریم جماعتوں کو اپنا محاسبہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں پی ڈی پی آر ایس ایس کے مشوروں کو عملانے میںلگی ہوئی ہے ، ایسے میں ہمارا مین سٹریم کا حصہ بننے کا کوئی حق نہیں بنتا ہے ۔