نئی دہلی//موبائل سروسز فراہم کرنے والی تمام مواصلاتی کمپنیوں کو آدھار کارڈ ویری فکیشن جلد شروع کرنا ہوگی کیونکہ مرکزی حکومت نے تمام مواصلاتی کمپنیوں کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ آدھار کی بنیاد پر نئے سرے سے ویری فکیشن کا عمل شروع کریں۔ موبائل فون آپریٹروں کی تنظیم سی او اے آئی نے کہا ہے کہ تنظیم کے تمام ممبران اس ہفتے ایک میٹنگ کررہے ہیں جس میںآدھار کی بنیاد پر ویری فکیشن کیلئے قوائد و ضوابط طے کئے جائیں گے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ تمام موبائل کمپنیوں کو موجودہ موبائل گاہکوں کی ویری فکیشن کرنا ہوگی جن کی کل تعداد10کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ سرکاری کی طرف سے ٹیلی کام آپریٹروں کیلئے جاری کی گئی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹروں کواخبار اور ٹیلی ویژن کے علاوہ ایس ایم ایس کے ذریعے جانکاری دینی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ ہدایت کے مطابق تمام ٹیلی کام آپریٹروں کو ویری فکیشن کی تمام جانکاری اپنی ویب سائٹوں پر دستیاب رکھنی ہوگی۔ امسال فروری میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایک موثر شناختی ویری فکیشن کا طریقے کا اپنایا گیا ہے اور تمام گاہکوں کے پتہ بھی موبائل کمپنیوں کے پاس ہونے چاہئیں۔ سپریم کورٹ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل ایک سال کے اندر مکمل ہوگا ۔ ٹیلی کام محکمہ نے کہا ہے کہ آپریٹرز آپسی رضا مندی سے ایک ماحول دوست آلات استعمال کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عوام کو اس عمل سے تکلیف نہ ہو اور لمبی قطاروں میں نہ بیٹھنا پڑے۔ سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل رنجن میتھوز نے کہا ’’حکومت کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں مگر اس عمل کیلئے بنیادی ڈھانچے اور تربیت پر ایک ہزار کروڑ روپے صرف ہونگے جو ٹیلی فون آپریٹروں کو برداشت کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا ’’ اس عمل سے نقلی گاہکوں کو نکال باہر کرنے میں آسانی ہوگی مگر ہم کوشش کریں گے کہ ہم مقرروقت ایک سال کے اندر ہی یہ عمل مکمل کرسکے تاہم ہم اسکے لئے مزید مہلت کی مانگ کرسکتے ہیں۔ ادھار کارڈ کے ذریعے ریوریفیکیشن ای کے وائے سی کے دوران ٹیلی کام آپریٹر ویری فکیشن کوڈ گاہک کے موبائل نمبر پر بیج دیں گے اور ویری فکیشن کا عمل مکمل کرنے سے قبل ٹیلی کام آپریٹر گاہک سے کوڈ نمبر پتہ کرے گا تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ فون نمبر اصلی گاہک کے پاس ہی موجود ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ای کے وائی سی عمل مکمل کرنے سے قبل اورریکارڈ میں نئی تفاصیل جمع کرنے کے بعد تمام ٹیلی فون آپریٹرز گاہکوں سے ری ویری فکیشن کی تفاصیل 24گھنٹوں کے اندر ہی ایس ایم ایس کے ذریعے مکمل ہونگے۔ موبائل آپریٹر ای کے وائی سی فارم سے ایک سے زیادہ موبائل نمبروں کی ریویر فکیشن کرسکتے ہیں مگر بڑی تعداد میں موبائل نمبروں کی ریویریفکیشن نہیں ہوسکتی تاہم ریویریفکیشن پری پیڈ کو پوسٹ پیڈ میںبدلنے پر درکار نہیں ہوگی۔