جموں //گوجربکروال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن نے حکومت سے گوجربکروال طبقہ کے طلباء کیلئے قائم کیے گئے موبائل سکولوں کی طرف توجہ دینے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق جموں وکشمیرگوجربکروال سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن کے ریاستی نائب صدر زاہدپروازچوہدری اورریاستی انچارج ایڈوکیٹ اکرم چوہدری مشترکہ بیان میں کہاہے کہ گوجربکروال طلباء کیلئے حکومت نے 107 موبائل سکول کھولے ہیں لیکن ان میں سہولیات اورڈھانچہ برائے نام ہے۔انہوں نے کہاکہ 2014 میں آئے سیلاب کے دوران موبائل سکولوں میں موجودڈھانچہ بھی پوری طرح تہس نہس ہوگیاتھاجس کے بعداب تک کسی نے موبائل سکولوں میں انفراسٹریکچرفراہم کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے۔ زاہدپرواز نے کہاکہ موبائل سکولوں کی خستہ حالی کودورکرنے اورڈھانچے کی فراہمی کیلئے حکومت کوفوری طورپرٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ پسماندہ طبقہ کے طلباء کیلئے موبائل سکول لائف لائن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ موبائل سکولوں کی طرف توجہ دی جائے۔