سرینگر// وادی میں مسلسل چوتھے روز بھی ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور دوبارہ پولنگ کے پیش نظر ریل سروس معطل رہی ۔تاہم مسلسل 4روز بند رہنے کے بعد جمعرات کوموبائل انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی۔وادی میں 8اور9اپریل کی درمیانی رات کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس سمیت تمام موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل رکھا گیاتھا ۔مسلسل تین روز تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کے بعد منگل بعد دوپہر یہ سروس دوبارہ بحال کر دی گئی تاہم موبائیل انٹرنیٹ سروس کو چار روز بعد بحال کیا گیا ۔ ریل حکام کا کہنا ہے کہ پولیس و سیول انتظامیہ کی ہدایت اور سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل سروس معطل رکھی گئی ۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزسرینگر ۔اننت ناگ اورقاضی گنڈ کے درمیان بعض ٹرینیں معمول کے مطابق چلتی رہیں ۔