سرینگر// وادی میں2 ہفتوں تک لگاتار موبائیل انٹرنیٹ پر پابندی کے بعداس سروس کو پھر بحال کیا گیا تاہم22سماجی رابطہ گاہوں پر مسلسل پابندی عائد ہے۔پلوامہ کالج میں فورسز کی طرف سے طلاب پر تشدد ڈھانے اوراس کاروائی کے خلاف وادی کے جنوب و شمال میں طلبہ احتجاج کے بعد17اپریل کو وادی میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی،جس کے بعد وادی کا انٹرنیٹ رابطہ منقطع ہوا تھا۔اس دوران 22رابطہ گاہوں پر رسائی پر پابندی عائد کرنے کے صرف4روز بعد ہی موبائل انٹرنیٹ سہولیات بحال کی گئی۔مواصلاتی کمپنی ائر ٹیل میں اگر چہ جمعہ شام کو ہی سہولیات بحال ہوئی تھی تاہم سنیچر کو بھی بیشتر مواصلاتی کمپنیوں کی سروس بحال ہوئی۔