بارہمولہ//مواصلاتی کمپنی ریلائنس جےونے سرےنگر مظفرآباد شاہراہ پر اگر چہ بارہمولہ سے اوڑی تک 45کلو مےٹر تک 4G سروس کےبل بچھا نے کی غرض سے سڑک کی کھدائی کی لےکن کےبل بچھانے کے بعد اس نالی کو پوری طرح سے بند نہےں کےا گےاجس کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق 45کلو مےٹر تک اس سڑک پر جگہ جگہ مےٹی کے ڈھےر پڑے ہےں جبکہ اکثر جگہوں پر ےہ نالی بھی کھلی پڑی ہے اور شاہرہ پر نہ صرف پےدل چلنے والوں کی مشکلات درپیش ہےں بلکہ ٹرانسپورٹر بھی گاڑےاں چلانے سے خوف محسوس کررہے ہےں ۔اےک مقامی ڈرائےورعادل احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ ےہ شاہرہ پہلے سے ہی بہت تنگ تھی تاہم اب اس مےں نالی کھود نے اورمٹی و پتھروں کے ڈھےر وں سے ےہ سڑک اور بھی تنگ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑےوں کو سائےڈدےنے مےں بھی مشکلات پےش آرہی ہےں ۔انہوں نے بتاےا کہ اس کے علاوہ کئی سارے مقامات پر درےائے جہلم کی طرف سڑک کے کنارے پر دےوارےں اور جنگل لگائے گئے تھے تاہم کھدائی کے دوران ےہ دےوارےں بہت کمزور ہوئیں ۔لوگوں نے بےکن حکام سے مطالبہ کےا کہ اس شاہراہ کو جلد از جلد ٹھیک کرےں تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔اس سلسلے مےں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ دراصل ابھی تک مواصلاتی کمپنی نے پوری طرح سے اپنی کےبل نہےں بچھائی ہے جونہی وہ اپنا کام مکمل کرےں گے تو ہم بےکن کے ذرےعے سڑک کو پوری طرح سے ٹھےک کر کے پہلے سے بھی بہتر بنائےں گے ۔