بارہمولہ//بارہمو لہ کے زم زم پورہ زنڈفرن علاقے میں مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص سروس سے پریشان صارفین نے متعلقہ کمپنیوں سے علاقے میں فوری طور نیٹ ورک میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔صارفین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ زم زم پورہ اور زوگیار علاقے میں ترقی کے اس جدید دور میں بھی مواصلاتی نظام کی انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے ۔انہوں نے بتایا کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر ان دیہات کو نظرانداز کیا گیا ہے اور آج تک علاقے میں سگنل ٹاور نصب نہیں کئے گئے ہیں،جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو فون کال کرنے اور انٹرنیٹ سروس کااستعمال کرنے کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہیں ۔ صارفین نے مواصلاتی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دیہات میں فوری طور پرمواصلاتی نظام میںبہتری لائی جائے ۔