سرینگر// وادی میں گذشتہ 5ورز سے جاری انٹرنیٹ و پری پیڈ موبائل خدمات بند ہونے کے دوران دو بڑی مواصلاتی کمپنیوں کے درمیان ٹکرائو شدت اختیار کرگیا ہے ۔بھارت اور بیرونی ممالک میں تیزی سے اپنے قدإ جمانے والی کمپنی ریلائنس جیو نے بھارتی ایئر ٹیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے وادی کشمیر مین موبائل و انٹرنیٹ خدمات سرکاری طور بند رکھے جانے کے باوجود اپنے نیٹ ورک پر خدمات جاری رکھیں جس سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔اس کے برعکس بھارتی ایئر ٹیل نے محکمہ ٹیلی کام کے پاس شکایت درج کرائی ہے کہ ریلائنس جیو نے پابندی کے دوران پوسٹ پیڈ کے ساتھ ساتھ پری پیڈ کنکشنوں پر بھی آوٹ گوئنگ کال سہولیت جاری رکھیں ۔ذرائع کے مطابق جیو نے آئی جی پی کشمیر کے سامنے29مئی کو یہ شکایت درج کرائی کہ ایئر ٹیل نے سرکاری پابندی کے دوران پری پیڈ کنکشنوں پر ان کمنگ کال سہولیت جاری رکھی جوکہ قوانین کیخلاف ورزی ہے ۔کمپنی نے ایئرٹیل کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔