سڑک رابطے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں ریل رابطے بھی ہنوز منقطع ہو کر رہ گئے ۔منگلوار کو ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریل سروس مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہی ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر بارہمولہ،بانہال ریل سروس معطل رکھی گئی ۔ادھر انتظامیہ کاکہنا ہے کہ یہ تمام تر اقدامات عوامی جان ومال کی حفاظت کیلئے اٹھائے جارہے ہیں ۔اس دوران ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی اجازت ملنے کے ساتھ ہی بارہمولہ ،بانہال ریل سروس کو بحال کردیا جائیگا ۔ حکام کے مطابق ریل سروس کو تشدد بھڑک اٹھنے کے خدشے کے پیش نظر معطل رکھا گیا ہے۔ وادی میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات اور پری پیڈ سم کارڈوں کی آوٹ گوئنگ کال سہولیت سبزار احمد بٹ،فیضان احمد اور عام شہریکے جا ں بحق ہونے کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل رکھی گئی جو ہنوز جاری ہے ۔ تاہم سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو جزوی طور پر معطلی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔