بجنور کے مسلمانوں کی بغیرسرکاری پیسے کے بیت الخلاءبنانے کی ستائش کی
نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی نے ریڈیو پر نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں مختلف میدانوں میں ملک کیلئے کئے گئے متعدد کوششوں کی ستائش کی ۔ رتھ یاتر ا پر ہر ایک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ غریب بھگوان جگن ناتھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کا مہینہ بڑے تعظیم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ عید کے موقع پر میر ی نیک خواہشات۔ ان تہواروں نے ہم سبھی کو متاثر کیا ہے ، ہم سب کے لئے خوشیاں لائیں اور ملک آگے بڑھے۔ وزیراعظم نے مبارکپور گاو¿ں کے ستائش کی جہاں ساڑھے تین ہزار لوگ رہتے ہیں۔ اس گاو¿ںمیں مسلم اکثریت ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس رمضان انہوں نے گاو¿ں میں بیت الخلاءکی تعمیر کا فیصلہ کیا۔ ان کو اس کام کے لئے سرکار نے عطیہ کے طورپر 17 لاکھ روپئے دئے تھے لیکن گاو¿ں کے بھائیوں نے اس عطیہ کو واپس کردیا اور کہا کہ وہ اپنے پیسے سے بنائیں گے۔ انہوں نے مبارکپور کو کھلے میں قضائے حاجت سے پاک کردیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ اور ہریانہ بھی کھلے میں قضائے حاجت سے پاک ہوگیا ہے۔ میں اس صفائی مہم سے خوش ہوں جو صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔ لوگوں کی شرکت سے ہی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ 10 مارچ سے 14 مارچ تک آندھراپردیش کے وجیانگرم ضلع میں 100 گھنٹوں کے اندر 71 پنچایتوں نے 10 بیت الخلاءکی تعمیر کرائی۔ آج ہی کے دن 1975 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی ۔ 25 جون 1975 جمہوریت میں ایک تاریکی کادن ہے۔ پورا ملک جیل خانے میں تبدیل ہوگیا تھا۔