نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کے پروگرام 'من کی بات' کے تین سال پورے ہو گئے ہیں اور یہ ہم وطنوں کے جذبات اور احساس کا سفر رہا ہے ۔مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں کہا کہ انہوں نے اس پروگرام میں ھمیشہ آچاریہ ونوبا بھاوے کی اس بات کو یاد رکھا ہے ، جو وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے – غیرسرکاري اثرکاري اور اس وجہ سے انہوں نے اپنے پروگرام کو سیاست کے رنگ سے دور رکھاہے اور اس میں عوام کو مرکز میں رکھتے ہوئے مستقل مزاجی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے انہوں نے ملک میں عام آدمی کے جذبات کو سمجھنے کا موقع ملا ہے اور اس کے لئے اس ملک کے لوگوں کا بہت شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ من کی بات کے تین سال مکمل ہونے کے بعد ماہر سماجیات، یونیورسٹی، محقق اور میڈیا ماہرین کو اس کا تجزیہ کرکے دیکھناہے کہ اس میں کیا خصوصیت یا کمی ہے اور یہ مشاورت مستقبل میں 'من کی بات' کے لئے بھی زیادہ مفید اور نئی شعور اور توانائی لائے گی۔مسٹر مودی نے کہا کہ من کی بات کی 36 ویں سریز ہے اور اس کے ذریعے ان لوگوں کے جذبات، خواہشات، توقعات اور شکایات کو سمجھنے کا ایک بہت اچھا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ یہ ان کے من کی بات ہے بلکہ یہ ملک کے باشندوں کے ذہنوں، ان کے احساسات اور ان کی امید اور توقعات سے جڑی ہوئی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے وہ بہت سی معلومات اور اطلاعات موصول ہوتی ہیں،تو کئی بار حکومت میں بہتری کے لئے ہوتی ہیں ۔کہیں ذاتی شکایت ہوتی ہے تو، اجتماعی مسئلہ پر توجہ دی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں فروغ پاتے صفائی کلچر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ صفائی کا عہد اب کامیابی کی جانب تیزی سے بڑھ رہاہے ۔مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں کہا کہ گزشتہ ماہ 'من کی بات' میں ہی سب نے ایک عہد کیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ گاندھی-جینتی سے پہلے 15 دن ملک بھر میں صفائی کا جشن منائیں گے اور بڑے پیمانے پر صفائی کی مہم سے جوڑیں گے اور آج پورے ملک اس سے منسلک ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صفائی کے جشن کے آغاز کے لئے صدر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ملک کے ہر طبقے نے اپنا کام سمجھا ہے ۔ ہر کوئی اس کے ساتھ جڑ گیا ہے اور عوامی مقامات پر ایک دباؤ بھی پیدا ہوا ہے کہ اب عوامی جگہ پر گندگی ہو تو لوگ ٹوکتے ہیں، وہاں کام کرنے والوں پر بھی ایک دباؤ محسوس ہونے لگا ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ اس بار 'صفائی ہی سیوا ' کے ساتھ کئی مقابلوں کو منظم بھی کیا گیا، جن میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ بچوں نے صفائی پر مضمون نویسی میں حصہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے میں میڈیا کی شراکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس سمت میں مثبت ماحول پیدا کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی اپنے اپنے طریقے سے صفائی کی تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔