Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
برصغیر

من کی بات | اقتدار نہیں صرف خدمت کرتے رہنا چاہتاہوں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 29, 2021 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دہلی/یو این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ اقتدار میں نہیں رہنا چاہتے بلکہ عوام کی صرف خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات میں‘آج آیوشمان بھارت اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے بات کرتے ہوئے، اس کے فوائد کے بارے میں پوچھا۔ فائدہ اٹھانے والوں نے کہا کہ مجھے بہت فائدہ ہوا، میں ہمیشہ آپ کو اقتدار میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس پر  مسٹر مودی نے کہا کہ آپ مجھے اقتدار میں رہنے کے لیے  دعائیں مت دیجئے، میں آج بھی اقتدار میں نہیں ہوں اور مستقبل میں بھی اقتدار میں نہیں جانا چاہتا۔ میں صرف خدمت کرتے رہنا چاہتا ہوں، میرے لیے یہ عہدہ، یہ وزیراعظم، یہ سب چیزیں اقتدار کے لیے نہیں صرف خدمت کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم صرف غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ استفادہ کرنے والے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے آیوشمان بھارت کا کارڈ بنوانے کو کہیں تاکہ گھر والوں کو پتہ نہ چلے کہ مصیبت کب آئے گی اور اگر آج غریب دوا کی وجہ سے پریشان ہے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ 
 
 
 
 

ہندوستان میں ہر 10دن میں ایک یونیکارن

نئی دہلی/یو این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان میں ہر 10 دن میں ایک نیا یونیکارن اسٹارٹ اپ ابھر رہا ہے، ہندوستان اسٹارٹ اپ کے شعبے میں دنیا کی قیادت کررہا ہے اور ہندوستانی اسٹارٹ اپ کمپنیاں عالمی مسائل کا عالمی حل پیش کررہی ہیں۔اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام  'من کی بات' میں ہم وطنوں سے بات کرتے ہوئے مودی نے کہا یہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں ایک نیا موڑ ہے۔ پہلے نوجوانوں کو نوکریوں کے لیے ترغیب دی جاتی تھی اور آج جو لوگ اپنا روزگار شروع کرتے ہیں ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ ان کی پہلی حکومت کے وقت ملک میں 9-10 یونیکارن ہوا کرتے تھے۔ یونی کارن ایک ایسی اسٹارٹ اپ کمپنی کہلاتی ہے جس کی قیمت ایک ارب ڈالر یا 7000 کروڑ سے کچھ زیادہ  ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان  یونیکارن کے میدان میں دنیا میں تیزی سے اڑ رہا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 70 سے زیادہ اسٹارٹ اپ یونیکارن کے زمرے میں آچکے ہیں۔ دنیا کی توجہ اس طرف مبذول ہو گئی ہے۔ ہندوستان یونیکارن  کے میدان میں سرمایہ کاروں کو راغب کررہا ہے۔ ہندوستانی نوجوان عالمی معاشرے کے مسائل کے حل میں اپنا حصہ کا تعاون کر رہے ہیں۔
 
 
 

فطرت کا تحفظ ضروری ہے

نئی دہل/یو این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی نے قدرتی وسائل کو بچانے اور انہیں ان کی اصلی شکل میں واپس لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسی میں ہم سب کا مفاد ہے، دنیا کا مفاد ہے۔اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں مودی نے کہا کہ ہمارے ملک میں کئی ریاستیں، بہت سے علاقے ہیں جہاں لوگوں نے اپنے قدرتی ورثے کے رنگوں کو محفوظ رکھا ہے۔ ان لوگوں نے فطرت سے ہم آہنگ رہنے کے طرز زندگی کو آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔ وہ ہم سب کے لیے بھی ایک تحریک ہے۔ ہمارے اردگرد جتنے بھی قدرتی وسائل ہیں، ہمیں ان کو بچانا چاہیے، انھیں ان کی اصلی شکل میں واپس لانا چاہیے۔ اسی میں ہم سب کا مفاد ،دنیا کا مفاد  ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادری صرف میدان جنگ میں دکھائی جائے، یہ ضروری نہیں۔ جب بہادری ایک عہد بن جاتی ہے تو ہر میدان میں بہت سے کام  پورے ہونے لگتے ہیں۔ محترمہ جیوتسنا نے مجھے ایسی بہادری کے بارے میں ایک خط لکھا ہے۔جالون میں ایک روایتی ندی تھی  – نون ندی۔ نون ندی یہاں کے کسانوں کے لیے پانی کا سب سے بڑا ذریعہ ہوا کرتی تھی ، لیکن رفتہ رفتہ  نون  ندی ختم ہونے کی دہلیز پر پہنچ گئی۔اس ندی کا جو چھوٹا سا وجود   تھا، وہ نالے میں تبدیل ہو رہا تھا، جس کی وجہ سے  کسانوں کے لیے آبپاشی کا مسئلہ  پیدا ہوگیا۔جالون کے لوگوں نے اس صورتحال کو بدلنے کے لیے پہل کی۔ اس سال مارچ میں اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس مہم میں ہزاروں  گاوں اور مقامی لوگ شامل ہوئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا، چاہے وہاں کچھ بھی ہو: ایئر مارشل بھارتی
تازہ ترین
آپریشن سندور: مودی رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے
تازہ ترین
ایل جی منوج سنہا کا پاکستانی شیلنگ میں جاں بحق شہری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، مکمل تعاون کا یقین دلایا
تازہ ترین
وادی کشمیر میں کل سے اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج شروع ہوگا ، جموں صوبہ میں کل سکول بند رہیں گے : حکام
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان دوپہر کو ہونے والی بات چیت شام تک ملتوی

May 12, 2025
برصغیرتازہ ترین

32 سول ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شروع

May 12, 2025
برصغیرتازہ ترین

ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز آج بات چیت کریں گے

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?