Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

منی پور میں تشدد کا دور جاری، 3لاشیں برآمد | امن کی بحالی کیلئے فورسز کو کارروائی کرنے کی ہدایت

Towseef
Last updated: November 16, 2024 10:31 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

امپھال//ایک سال سے زیادہ مدت گزر جانے کے بعد بھی منی پور میں حالات اب تک قابو میں نہیں آ سکے ہیں۔ یہاں جیریبام میں لگاتار تشدد سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ جمعہ کو بھی تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ منی پورآسام سرحد کے پاس جو لاشیں ملی ہیں ان میں دو بچے اور ایک خاتون کی ہے۔ اطلاع کے مطابق کچھ دن پہلے ہی ایک کنبہ کے 6اراکین کا اغوا کر لیا گیا تھا۔ افسروں کے مطابق آسام کی سرحد پر ندی کے کنارے یہ لاشیں ملی ہیں۔ یہاں سے 15 کلومیٹر کی دوری پر اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ حالانکہ لاشوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ لاشیں انہی کی ہیں جن کا اغوا ہوا تھا یا پھر کسی اور کی۔ انہوں نے بتایا کہ اب لاشوں کا ڈی این اے ٹسٹ کرایا جائے گا۔ واضح ہو کہ منگل کو سیکوریٹی اہلکاروں نے جیریبام میں ہی ایک تصادم میں 10 انتہا پسندوں کو مار گرایا تھا۔ اس کے جواب میں انتہا پسندوں نے سی آر پی ایف پوسٹ پر حملہ کیا تھا، اسی گاوں میں میتئی پریوار سے کم سے کم 6 لوگوں کا اغوا کرلیا گیا تھا جن میں 3 بچے اور خاتون بھی شامل تھیں۔افسروں کا کہنا ہے کہ اتنہا پسندوں نے ہی کنبہ کے لوگوں کا اغوا کرلیا تھا۔ جیریبام کے رہنے والے لیش رام ہیراجیت نے بتایا کہ میری اہلیہ، دو بچے، ساس، سالی اور اس کے بچوں کو گھر سے ہی اغوا کر لیا گیا۔ میں اس وقت گھر پر ہی موجود تھا۔ میں دہلی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے کنبہ کو بچایا جائے۔وہیں دوسری طرف جیریبام میں سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے لوگوں کی حمایت میں جمعہ کو چورا چاند پور ضلع میں سینکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ادھرمنی پور میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے سیکورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ نظم و نسق برقرار رکھنے اور امن کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کریں اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ وزارت نے عوام سے امن برقرار رکھنے، افواہوں پر یقین نہ کرنے اور ریاست میں امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ممبئی ٹرین دھماکہ معاملہ | مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
برصغیر
دہلی میں موسم کے مزاج میں بدلائو | کئی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش
برصغیر
اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ | لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ
برصغیر
آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترین

جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے پر کانگریس کا جنتر منتر پر مظاہرہ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

لیفٹیننٹ گورنر نے ملی ٹینسی سے متاثرہ خاندانوں کیلئےمخصوص ویب پورٹل کا افتتاح کیا

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?