کنگن// کرگل سے سرینگر کی طرف آرہی ایک زائلو گاڑی منی مرگ کے نزدیک نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی اور اس کا بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ کرگل سے سرینگرکی طرف آرہی ایک زائلو گاڑی زیر نمبر JK10/5739خوشحال موڈ منی مرگ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 150فٹ نیچے دریاء میں جاگر ی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 45سالہ سفورہ بیگم زوجہ غلام محمد ساکن پروگن دراس موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ مزکورہ خاتون کا بیٹا زخمی ہوگیا ۔دراس پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کرگل منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی نمبر 3/2018زیر دفعہ 279,337,304 Aدرج کرکے کاروائی شروع کی ہے۔