عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں کے پرنسپل سیشن جج سنجے پریہار نے سابق وزیر اور ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے صدر چودھری لال سنگھ کو عبوری ضمانت دے دی۔عدالت نے چند روز قبل لعل سنگھ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ اسے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دو ہفتے قبل پیشگی ضمانت مسترد ہونے کے بعد حراست میں لیا تھا۔