عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ، جموں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002کے تحت ایک کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی ہے۔عارضی طور پر منسلک جائیداد پانی پت، ہریانہ میں میسرزویدت ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لمیٹیڈ سرمور، ہماچل پردیش کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ڈی نے این سی بی جموں کی طرف سے میسرز ودیت ہیلتھ کیئر (منیجنگ پارٹنر، نیرج بھاٹیہ) نکیت کنسل اور دیگر کے خلاف کوڈین پر مبنی کھانسی کے شربت (سی بی سی ایس)، “کوکریکس” کو نشہ آور ادویات کے طور پر غلط استعمال کرنے کے لیے اور دیگر کے خلاف درج کیس کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ۔ای ڈی کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میسرز ویدٹ ہیلتھ کیئر نے تقریباً16.74کروڑروپے سےمالیت کی ادویات2018سے2024کے دوران میسرز ایس ایس انڈسٹریز، میسرز کنسل انڈسٹریز، میسرز نوویتا فارما، میسرز کنسل فارماسیوٹیکلز اور این کے فارماسیوٹیکلز (تمام زیر کنٹرول و زیر اہتمام نکیت کنسل ساکن دہلی ) کو فراہم کی۔اس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے غیر قانونی طور پر موڑ دیے گئے سی بی سی ایس کا کچھ حصہ رئیس احمدبٹ کو سرینگر میں فراہم کیا گیا تھا، جن سے 14.01.2024 کو این سی بی نے بڑی مقدار میں سی بی سی ایس ضبط کیا تھا۔بیان میں مزید کہاگیا’’ای ڈی کی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ میسرز ویدت ہیلتھ کیئر نے کوڈین پر مبنی کھانسی کے سیرپ (سی بی سی ایس)کو نیکیت کنسل یعنی میسرز ایس ایس انڈسٹریز، ایم/ایس فارما، ایم/ایس، فارما، ایم/ایس۔ کنسل فارماسیوٹیکلز اور این کے فارماسیوٹیکلز کو فروخت کرنے سے مجموعی طور پر2.92کروڑ روپے کا منافع کمایا۔بیان میں لکھا ہے کہ اس معاملے میں پہلے، ای ڈی نے 13.02.2025کو نیرج بھاٹیہ اور نکیت کنسل کے احاطے میں تلاشی لی تھی، جس کے نتیجے میں نیرج بھاٹیہ کے رہائشی احاطے سے 32 لاکھ روپے کی نقدی اور 1.61کروڑ روپے کے زیورات ضبط کیے گئے تھے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے’’تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ای ڈی نے پانی پت میںمیسرز ویدت ہیلتھ کیئر کی زمین کی شکل میں غیر منقولہ جائیداد کو مزید ضبط کر لیا ہے، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے ‘‘۔