گاندربل//منی سیکریٹریٹ گاندربل میں سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل میں تعینات کیجول لیبر،وارڈ اینڈ واچر،نیڈ بیس،فائر واچر اور ڈیلی ویجروں نے کئی ماہ سے رکی پڑی تنخواہ کی واگزاری کے سلسلے میں مظاہرے کئے ۔ مظاہرے میں شامل ملازمین الزام عائد کررہے تھے کہ دن رات جنگلات کی حفاظت میں جی جان لگادیتے ہیں اور جب تنخواہوں کی واگزاری کی بات ہوتی ہے تو فنڈز کی کمی کی بات کی جاتی ہے اوراس بار پھر عیدالفطر کی آمد کے موقعہ پر فنڈز کی کمی کا رونا رویاجارہا ہے ۔ملازمین نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ہم سے دن رات کام لیا جاتا ہے لیکن تنخواہ کے لئے فنڈز کی کمی کی بات کی جاتی ہے۔مظاہرین میں شامل ملازمین نے بعد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل کو یادداشت پیش کی ۔