سرینگر//حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے وزیراعلیٰ کی جانب سے سرینگر میں منی سیکریٹریٹ کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سرینگر کے مستقبل کیلئے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے ۔پارٹی نے کہاکہ اس طرح کا اقدام انتظامیہ کو عوام دوست بنانے اور خدمات کو حاصل کرنے میں سہولت پیدا کرے گا ۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی سرینگر ضلع صدر و ایم ایل سی خورشید عالم نے کہاکہ حکومت نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ سرینگر کی ترقی اس کے بنیادی ایجنڈا میں شامل ہے اور اسکی ترقی مخلوط سرکار کے قیام کے پہلے روز سے ہی ترجیح میں شامل رہی ہے ۔خورشید عالم نے کہاکہ منی سیکریٹریٹ کی تعمیر سے عوامی دفاتر لوگوں کی رسائی میں آجائیں گے اور انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے پریشان نہیں ہونا پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کا یہ فیصلہ انتہائی اہم ہے اور عوام اس طرھ کے فیصلے کا بہت دیر سے انتظار کررہے تھے