Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! منی سیکریٹریٹ راجوری پر تعطل برقرار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 25, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 منی سیکریٹریٹ راجوری کی تعمیر مقامی سیاسی قائدین کی نا اتفاقی کے بہ سبب مسلسل طور تعطل کا شکار ہو رہی ہے۔ اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس مسئلہ کا حل وزیر اعلیٰ کے ذریعہ بھی نہیں نکل سکا ہے جن کی موجودگی میں گزشتہ روز بھاجپا ارکان قانون سازیہ نے اس کی پرانی جگہ تعمیر کی مانگ کی بھرپور مخالفت کی جہاں پہلے ایک کروڑ روپے خرچ بھی کئے جاچکے ہیں ۔گزشتہ روز وزیرا علیٰ کے دورہ ٔ راجوری کے دوران کچھ لوگوں نے ان سے یہ مانگ کی کہ منی سیکریٹریٹ کو اسی جگہ تعمیر کیاجائے جہاں اس پر ایک کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوچکی ہے تاہم اس موقعہ پر موجود بھاجپا ارکان قانون سازیہ نے یہ استدلال پیش کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی کہ اس سے ایک تو بڑی آبادی کو فائدہ نہیں ملے گا اور دوسرے نائب وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ہی حتمی فیصلہ لیاجائے ۔اس اہم پروجیکٹ کے کئی برسوںسے تعطل کاشکار بنے رہنے سے حزب اختلاف کی جماعتوں ، مقامی لوگوں اور سیول سوسائٹی میں زبردست غم و غصہ پایاجارہاہے اور وہ احتجا ج کاانتباہ دے رہے ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اضلاع اورکئی تحصیلوں میں مختلف سرکاری دفاتر مختلف مقامات پر واقع ہونے کی وجہ سے لوگوں کواپنے کام نمٹانے میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے اور اس صورتحال کو مدنظر رکھ کر حکومت نے پانچ سال قبل ریاست بھر میں منی سکریٹریٹ پروجیکٹوں کی تعمیر کا منصوبہ مرتب کیا تھا  تاکہ  مختلف دفاتر کو ایک ہی چھت کے نیچے قائم کرکے عام لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ اس حوالے سےجہاں دیگر اضلاع میں یہ پروجیکٹ لگ بھگ مکمل ہونے کو ہیں وہیں ضلع راجوری میں اس پر کام شروع کرکے بند کردیاگیا اور پھر اب تک حکام یہی فیصلہ نہیں کرپائے کہ منی سیکریٹریٹ کہاں تعمیر کیا جائے،کیونکہ بھاجپا والے متعینہ جگہ پر اس کی تعمیر کے مخالف ہیں جبکہ  پی ڈی پی قائدین کا اس پر یہ بھاجپا لیڈروں سے اتفاق نہیں ہے۔یوں یہ پروجیکٹ سیاست کی نذر ہوکر رہ گیاہے ۔ منی سیکریٹریٹ کی تعمیر کاکام 2015میں ڈائٹ راجوری کی زمین پرشروع کیاگیاتاہم لگ بھگ ایک کروڑ روپے صر ف کرنے کے بعد تعمیر کا کام بند کردیاگیااوراب سیاسی لیڈران اپنے اپنے مفادات کو ملحوظ نظر رکھ کر اس کی تعمیر کیلئے اپنی اپنی پسند کی جگہیں تجویز کررہے ہیں۔کوئی اسے ڈائٹ کی اراضی پر ہی تعمیر کرنے کیلئے راضی ہے تو کوئی  اسکی تعمیر نگروٹہ میں چاہتا ہے۔اس طرح سے اس پروجیکٹ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں کسی کو بھی فکر نہیں اور سبھی اپنے اپنے مفادات کو تحفظ دینے کے حق میں ہیں۔اس معاملے کو حل کرنے کیلئے چند ماہ قبل نائب وزیر اعلیٰ کو بھی مداخلت کرناپڑی ہے اور انہوںنے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جبکہ راجوری سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قانون سازیہ کےساتھ میٹنگ بھی ہوئی لیکن نہ ہی قانون سازیہ کے تمام ارکان کسی ایک نکتہ پر پہنچ سکے اور نہ ہی کمیٹی کی کوئی رپورٹ سامنے آپائی ۔مقامی سیاسی لیڈران کے بعد نائب وزیر اعلیٰ سے بھی مایوس ہوئے لوگوں کی تمام تر نظریںاب وزیر اعلیٰ کے دورہ ٔ راجوری پر مرکوز تھیں کہ شاید وہ اس معاملے کو حل کرکے اس پروجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گی لیکن وزیر اعلیٰ بھی راجوری سے واپس آگئیں اور یہ معاملہ حل نہ ہوسکا ۔ واضح رہے کہ موجودہ وقت میں راجوری کے لوگوں کو اگر کوئی کام کراناہوتو انہیں ڈپٹی کمشنر دفتر سے کسی دوسرے دفتر پہنچنے کیلئے کئی کئی کلو میٹر کا سفر طے کرناپڑتاہے۔ راجوری میں سرکاری دفاتر مختلف اطراف میں بکھرے ہوئے ہیںاور دور دراز علاقوںسے آنے والے لوگوں کو دفاترتلاش کرنے میں ہی پورا دن لگ جاتاہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمراں اتحاد کے اراکین قانون سازیہ منی سیکریٹریٹ کی تعمیر کے ضمن میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھنے کی کوشش کرکے کسی حتمی فیصلہ تک پہنچ کر اس کی تعمیر شروع کروائیں اور کوشش یہی کی جائے کہ جس جگہ پہلے ہی ایک کروڑ سے زائد کی رقم خرچ ہوچکی ہے ، وہیں پر عمارت تعمیر کی جائے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?