منیگام گاندربل کی آبادی محکمہ بجلی سے نالاں

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
گاندربل//منیگام وسن میںبجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے بستی کے لوگوں میںمحکمہ بجلی کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترسیلی لائنیں بجلی کے کھمبوں کی بجائے کہیں سفیدوں تو کہیں بوسیدہ ڈنڈوںپر آویزاں ہے جس کی وجہ سے اکثر وبیشتر بجلی سپلائی منقطع ہوتی رہتی ہے جبکہ معمولی ہوا چلنے پر گھنٹوں بجلی سپلائی غائب ہوجاتی ہے۔ منیگام کے ایک نوجوان منظور احمد نے کہا”برسوں سے بوسیدہ ہوچکے بجلی کے کھمبے اوربوسیدہ ترسیلی لائنیں نہیں بدلی جارہی ہیں جس وجہ سے جان کا خطرہ رہنے کے ساتھ ساتھ گھنٹوں بجلی کی سپلائی معطل رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کئی بار حکام سے فریاد کی گئی کہ کھمبے اور ترسیلی لائنوں کو بدل دیا جائے لیکن معاملہ جوں کا توں ہے۔محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس سال بجلی کے کھمبوں اور ترسیلی لائینوں کی مرمت کی جارہی ہے اور کام عنقریب شروع کیا جارہا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *