گاندربل//منیگام گاندربل میں محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے نتیجے میں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔ عتیقہ زوجہ غلام حسن وار نامی ایک خاتون پر ہائی ٹینشن ترسیلی لائن اچانک گرپڑی جس سے مذکورہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ منتقل کیا گیا۔اس واقعہ کے پیش نظر مقامی لوگوںمیںمحکمہ بجلی کے تئیں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔