سرینگر//ریاستی حکومت نے سنیچر کی شام انسپکٹر جنرل پولیس اورڈائریکٹر ویجی لنس کے تبادلے عمل میں لائے۔ڈائریکٹر جنرل ویجی لنس منیر احمد خان کو تبدیل کرکے انسپکٹر جنرل آف پولیس بنایا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آئی جی پی کشمیر جاوید مجتبیٰ گیلانی کو ڈائریکٹر ویجی لنس تعینات کر دیا گیا۔