منگناڑ گائوں میں کھیلوں کا انعقاد

 

حسین محتشم

پونچھ//گورنمنٹ مڈل سکول منگناڑ زون کنویاں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے 14 اور 17 سال سے کم عمر کے گروپ میں بیڈمنٹن کے انٹر اسکول مقابلوں کا انعقادکیا گیا۔ اس دوران زون کے مختلف سکولوں کے کھلاڑیوں مذکورہ مقابلوں میں شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ان میچوں اور ٹیموں کی نگرانی بلوندر سنگھ، راجندر سنگھ طوفان سنگھ، پرویز احمد، درشن کور، تیجندر کور، شام دلاری، پون دیپ سنگھ، امیت شرما، عمران خان، گربیر سنگھ، رمیز خان، پونیت کور، چمکور سنگھ، یاسمین ناز اور پنکج کمار نے کی۔