Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

منگت بانہال آتشزدگی میں3منزلہ رہائشی مکان خاکستر ۔5کنبے بے گھر،نقصانات کی رپورٹ ڈی سی کو بھیجی جا رہی ہے:تحصیلدار کھڑی

Mir Ajaz
Last updated: October 3, 2024 11:24 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال // سب ڈویژن بانہال کے دور دراز علاقہ منگت میں رونما ہوئی آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان مال و اسباب سمیت خاکستر ہوگیا۔صبح قریب گیارہ بجے نمودار ہوئی آگ کی اس واردات میں پانچ کنبے بے گھر ہوگئے ہیں ۔آگ کی خبر ملتے ہی ایس ڈی پی او بانہال منجیت سنگھ ، فائر سروسز کا عملہ ، فوج کی راشٹریہ رائفلز کے جوان ، انچارج چوکی افسر کھڑی پولیس ، این جی او بانہال والنٹیئرز اور کیو آر ٹی کھڑی کے رضاکار جائے واقع پر پہنچے گئے اور انہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد کی تاہم وہ آگ کی لپیٹ میں آئے مکان کو بچا نہیں سکے۔مقامی لمبردار محمد یوسف نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بانہال سے قریب بائیس کلومیٹر دور اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے فائر سروس کو پہنچنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا اور تب تک یہ تین منزلہ عمارت اناج ، بستروں اور دیگر گھریلو سامان سمیت جل کر راکھ ہوگئی تھی تاہم بچاؤ ٹیموں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔ انہوں نے کہا کہ دس کمروں پر مشتمل اس عمارت میں پانچ کنبے رہائش پذیر تھے اور تمام کنبے خطہ افلاس سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ولی محمد ، جمال الدین ، محمد شفیع ، محمد اسحاق اور محمد سلطان کے کنبوں کا کچھ بھی سامان باقی نہیں بچا اور وہ آگ کی اس بھیانک واردات میں تن پر لگے کپڑوں کے سوا کچھ نہیں بچا سکے۔ اس سلسلے میںتحصیلدار کھڑی ہرویر سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ کی اس واردات کی خبر ملتے ہی پہلے علاقے میں موجود فوج کو آگ بجھانے والے آلات لیکر ، پولیس اور فائر سروسز کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا اور آس پاس کے رہائشیوں کو گھروں سے باہر محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے نائب تحصیلدار نے علاقہ منگت میں آگ سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد نقصانات کی ایک رپورٹ انہیں بھیجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذی لوازمات مکمل کرکے آتشزدگی سے ہوئے نقصانات کی یہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری کو روانہ کی جارہی ہے تاکہ متاثرین کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ سے مدد کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد کی کوشش کی جائے گی ۔

بانہال والنٹیئرز نے راشن اور خورد و نوش کا سامان فراہم کیا

محمد تسکین
بانہال// غیر سرکاری تنظیم بانہال والنٹیرز کے رضاکاروں نے منگت کے آگ سے متاثرہ ہوئے پانچ کنبوں میں ضروری راشن تقسیم کیا۔بانہال والنٹیرز کے بانی اور صدر ادریس احمد وانی نے منگت سے فون پر کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کی ٹیم پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی بانہال کے ہمراہ بچاؤ کاروائیوں کیلئے بانہال سے 22کلومیٹر دور پہاڑی علاقہ منگت پہنچی تھی لیکن ہمارے پہنچنے تک یہ تین منزلہ رہائشی مکان مکمل طور سے خاکستر ہوگیا تھا تاہم فائر سروس پولیس ، مقامی لوگوں اور بانہال والنٹیرز کی بچاؤ ٹیموں آگ کو بستی کے دیگر گھروں تک پہنچنے سے پہلے ہی قابو کیا ۔ انہوں نے کہا آگ کی اس واردات میں اس رہائشی مکان میں رہنے والے پانچ کنبے زمین پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے بانہال والنٹیئرز نے پانچوں کنبوں کیلئے ضروری راشن اور خوردو نوش کا انتظام کیا اور مزید مدد کی کوششں کی جائے گی ۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ منگت آتشزدگی متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے بانہال والنٹیرز سے تعاون کریں یا از خود منگت کے متاثرین کی براہ راست مدد کیلئے سامنے آئیں تاکہ برفباری سے پہلے پہلے ان کے آشیانوں کا کوئی انتظام کیا جاسکے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
’’کس نے امریکی صدر کو ثالثی کرنے کیلئے کہا ؟‘‘ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس کی وضاحت کریں : راہول گاندھی
برصغیر
معروف عالم دین مفتی نذیر احمد قاسمی دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال داخل، حالت مستحکم
تازہ ترین
اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا فیصلہ موسمی حالات پر منحصر ، حالات پر ہماری گہری نگاہ : سکینہ ایتو
تازہ ترین
وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر جاری ، آئندہ کچھ دنوں میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہو سکتا ہے ، موسمی تبدیلی کا فی الحال کوئی امکان نہیں:محکمہ موسمیات
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

شاہراہ پر ہر سُو ہو کا عالم قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج کمی درج

May 22, 2025
خطہ چناب

ڈائٹ بانہال میں سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت پرضلع سطحی سمینار منعقد بچوں نے سائنسی ماڈل پیش کئے، کامیاب طلباء میں انعامات و اسناد تقسیم

May 22, 2025
خطہ چناب

آپریشن سندور کی کامیابی پربانہال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترنگا ریلی

May 22, 2025
خطہ چناب

گول میں محکمہ جنگلات کی جانب سے یومِ عالمی حیاتیاتی تنوع کا اہتمام

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?