اودہم پور //پینتھرز پارٹی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیا نے شری امر انتھ یارا کے دوران جموں میں بھی ٹول ٹیکس میں چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا۔منگل کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے گذشتہ روز کشمیر کے صوبائی کمشنر کی جانب سے شری امر ناتھ جی یاترا کے دوران ٹول ٹیکس معاف کرنے کی ستائش کی ا ور صوبائی کمشنر جموں سے بھی یاترا کے دوران جموں خطہ میں ٹول ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منکوٹیا نے بتایا کہ جموں خطہ میں تین ٹول پلازہ یعنی کہ لکھن پور، بن اور ناشری میں ٹول پلازہ ہیں اور یاتریوں ،یہاں تک کہ لنگر کمیٹیوں کو بھی ٹول ٹیکس ادا کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے،جو کہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے صوبائی کمشنر جموں سے امر ناتھ یاترا کے دوران تمام قسم کی گاڑیوں سے ٹول ٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ امر ناتھ یاتریوں کی گاڑیاں بغیر کسی پریشانی کے گھوم سکیں ۔منکوٹیا نے کہا کہ پارٹی ٹول پلازہ کے شرح میں اضافہ کرنے کے خلاف لگاتار سڑکوں پر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ انہوںنے مرکزی وزارت کے ساتھ اس مدعے پر ملاقات کیلئے و قت مانگاہے۔پریس کانفرنس کے دوران سینئر لیڈر مستان سنگھ ، یوتھ نائب صدر پون سنگھ بھی موجود تھے