پونچھ //ڈیوٹی سے غیر حاضری کی پاداش میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے 6اساتذہ اور ایک درجہ چہارم ملازم کو معطل کر کے انہیں چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔سی ای او پونچھ عارف اقبال ملک کی جانب سے جاری آرڈر زیر نمبرCEO/P/Eng- II.10489-93مورخہ11-08-2017کے مطابق جمعہ کے روز سی ای او مذکور نے دیگر افسران کے ہمراہ لورن، منڈی، سواجیاں علاقہ کا دورہ کر کے متعدد اسکولوں کا چانک معائینہ کیا جس دوران یہ اساتذہ اوقات کے دوران ڈیوٹی سے بلا اجازت غیر حاضر پائے گئے۔ معطل کئے گئے لازمین میں ہائی اسکول پلیرا کے ماسٹر کلبیر سنگھ ، نجم الحسن، وکرم سنگھ ، نسیم اختر اور زرینہ بانوٹیچر پرائمری اسکول بیدر، مختار احمد ٹیچر مڈل اسکول سب لورن، گتیکا شرما درجہ چہارم ہائی اسکلو پلیرا شامل ہیں۔ زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی کو معطل ملازمین کو چارج شیٹ جاری کرنے کے بعد پانچ دن کے اندر اندر سی ای او کو رپورٹ دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔