منڈی//تحصیل منڈی سے پیر کو پولیس نے ایک مقامی شہری کی نعش برآمد کرلی ہے ۔پولیس کے مطابق منڈی صدر مقام پر ڈاک بنگلہ کے نزدیک بعد دوپہر دریا کے کنارے مقامی لوگوں نے ایک شخص کو پڑا ہو دیکھا جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے اس حوالے سے پولیس کومطلع کیا بعد ازاں ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی جس نے شہری کی نعش کو بر آمد کر کے مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا جس کی شناخت منظور احمد ولد عبدل عزیز سکنہ راجپورہ تحصیل منڈی کے طور پر ہوئی ۔اس حوالے سے ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی نے کشمیر عظمی کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مزکورہ شخص بیمار تھا جو اپنے علاج ومعالجے کے سلسلے میں پونچھ اپنے بیٹے کے ہمراہ گیا ہوا تھا ان کا کہنا تھا کہ پونچھ سے واپسی پر اس کا بیٹا بینک میں پیسے نکالنے کی غرض سے گیا اور مزکورہ شخص پیشاب کی حاجت کیلئے منڈی ڈاک نبگلہ کے نزدیک دریا کے کنارے گیا ہوا تھا جہاں پراسے مردہ پایا گیا ایس ایچ او نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔