عشرت حسین
منڈی//جمعہ کو محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون منڈی نے بی ایس ایف گراؤنڈ راج پورہ، منڈی میں لڑکوں کے لئے انٹر اسکول زون لیول مقابلے کا انعقاد کیا۔ زون منڈی کے مختلف سکولوں کے لڑکوں نے 14 سال سے کم اور 17 سال سے کم عمر کی کیٹیگریز والی بال، بیڈمنٹن، کیرم اور شطرنج میں حصہ لیا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کی کل تعداد 242 تھی جن میں سے 164 طلباء انڈر 14 سال اور 78 انڈر 17 سال کے زمرے کے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین میجر روہت میموریل آرگنائزیشن علی محمد میر مہمان خصوصی تھے۔
انہوں نے اس طرح کے اہم ایونٹس کے انعقاد پر یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی جس سے طلباء اور مجموعی طور پر معاشرے کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے سے منشیات کے استعمال سمیت بہت سے سماجی مسائل حل ہوں گے۔ یہ مقابلہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پونچھ مسٹر محمد قاسم کی ہدایت پر اور زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر منڈی ایس راجندر سنگھ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر زون منڈی کا پورا فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا۔