عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے کے سیکلو علاقہ میں ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار سات مسافر شدید طور پر زخمی ہو گئے جنھیں بعد ازاں پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا جن میں سے دو شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک مسافر گاڑی زیر نمبر JK12c 6786جو کہ پونچھ سے منڈی کی طرف روانہ تھی اچانک سیکلو کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہولر حادثے کی شکار ہو گئی جس میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے بلاک میڈیکل آفسر منڈی ڈاکٹر ریاض جان نے حادثہ میں زخمی آفراد کی شناخت امتیاز احمد ولد غلام محمد سکنہ ڈونگا م، محمد فیاض ولد بشیر احمد سکنہ ساوجیاں، مجیدہ بیگم زوجہ عبدل رحمان سکنہ آیاء، ارشاق علی ولد ظہور حسین سکنہ آڑائی، سکینہ بی زوجہ محمد حنیف سکنہ نہار کوٹ ، افسانہ دختر محمد اسلم سکنہ ساوجیاں اور مشتاق احمد کے طور پر ہوئی گاڑی میں سوار ایک مسافر کے مطابق گاڑی کو سیکلو کے مقام پر اچانک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے مسافروں کو چوٹیں آیں انہوں نے کہا کہ منڈی سے چنڈک تک سڑک کا اتنا برا حال ہے کہ اس سڑک پر سفر کرنا بہت زیادہ مشکل ہے انہوں نے کہا کہ سڑک کی ابتر حالت کی وجہ سے اس طرح کے حادثے ہو رہے ہیں جن سے لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برس سے اس سڑک کی حالت خستہ ہے مگر سرکار کی جانب سے اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے